داڑھی کی حدود اور خط بنوانا

سوال کا متن:

 داڑھی کی حدود کیا ہیں؟  کس حد تک چہرے کے بال یعنی خط بناسکتے ہیں؟ اور گردن کے بال صاف کر سکتے ہیں؟

جواب کا متن:

کانوں کے پاس جہاں سے  جبڑے کی ہڈی شروع ہوتی ہے یہاں سے داڑھی کی ابتدا ہےاور  پورا جبڑا   داڑھی کی حد میں شامل ہے، لہذا ٹھوڑی اور جبڑے کے علاوہ رخسار اور گردن کے بالوں کو صاف کرنا اور خط بنوانا جائز ہے ۔  فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144007200333
تاریخ اجراء :26-03-2019