سوال
شوہر کے رضاعی والد سے پردہ ہوگا؟
جواب
شوہر کے رضاعی والد سے پردہ کرنا ضروری نہیں، وہ عورت کے لیے محرم ہے، لیکن غیر ضروری اختلاط سے احتراز کرنا بہتر ہے۔
تفسير ابن كثير ط العلمية (2/ 221):
"فإن قيل: فمن أين تحرم امرأة ابنه من الرضاعة، كما هو قول الجمهور، ومن الناس من يحكيه إجماعاً وليس من صلبه؟ فالجواب من قوله صلى الله عليه وسلم: «يحرم من الرضاع ما يحرم من النسب»".فقط واللہ اعلم