بیٹی کی سوتیلی اولاد سے پردہ کا حکم

سوال کا متن:

کیا بیٹی کی سوتیلی اولاد سے پردہ ہے؟

جواب کا متن:

بیٹی کی سوتیلی اولاد بیٹی کے لیے محرم ہیں، البتہ بیٹی کے گھر والوں (والدین وغیرہ) کے لیے محرم نہیں، لہذا ان سے پردہ کیا جائے گا۔

’’لابأس بأن یتزوج الرجل امرأة ویتزوج ابنه ابنتها أو أمها، کذا في محیط السرخسي‘‘. (الفتاوی الهندیة، 1/277)فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144004201467
تاریخ اجراء :28-02-2019