1. دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
  2. حقوق و معاشرت
  3. لباس / وضع قطع
  4. پردے کے احکام

نا محرم عورت کی آواز سننا

سوال

نامحرم عورت کی آواز سننا جائز ہے؟

جواب

نامحرم عورت کی آواز کے ستر ہونے میں اِختلاف ہے، مگر صحیح یہ ہے کہ وہ ستر نہیں،  لیکن عوارض کی وجہ سے بعض جائز اُمور کا ناجائز ہوجانا فقہ میں معروف و مشہور ہے،  اِس لیے عورت کی آواز سے اگر لذت محسوس ہوتی ہو  یا فتنہ میں پڑنے کا اندیشہ ہو تو  عورت کی آواز کا سننا جائز نہ ہوگا۔(امداد الفتاوی) فقط واللہ اعلم


ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909201719
تاریخ اجراء :05-08-2018

فتوی پرنٹ