محرم اور غیر محرم کون کون ہیں ؟

سوال کا متن:

محرم اور غیر محرم کون کون ہیں؟اس کے بارے میں راہ نمائی فرمائیں!

جواب کا متن:

محارم یعنی وہ اشخاص جن سے عورت کو پردہ نہیں  ہے وہ یہ ہیں  :
    (1)  شوہر   (2) باپ   (3) چچا   (4) ماموں   (5)  سسر   (6) بیٹا   (7)  پوتا   (8) نواسہ   (9) شوہر کا بیٹا   (10) داماد   (11) بھائی   (12) بھتیجا   (13) بھانجا   (14) مسلمان عورتیں   (15) کافر باندی   ( 16) ایسے مدہوش جن کو عورتوں کے بارے میں کوئی علم نہیں۔

نامحرم رشتہ دار  یعنی وہ   رشتہ دار جن سے پردہ فرض ہے، وہ درج ذیل ہیں :

 (1) خالہ زاد   (2) ماموں زاد   (3) چچا زاد   (4) پھوپھی زاد   (5) دیور    (6) جیٹھ   (7) بہنوئی   (8)نندوئی   (9) خالو    (10) پھوپھا   (11) شوہر کا چچا   (12)  شوہر کا ماموں   (13)شوہر کا خالو   (14) شوہر کا پھوپھا   (15) شوہر کا بھتیجا    (16) شوہر کا بھانجا ۔

ارشاد باری تعالی ہے:
    ﴿ وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَى جُيُوبِهِنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ آبَائِهِنَّ أَوْ آبَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ أَبْنَائِهِنَّ أَوْ أَبْنَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي أَخَوَاتِهِنَّ أَوْ نِسَائِهِنَّ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُنَّ أَوِ التَّابِعِينَ غَيْرِ أُولِي الْإِرْبَةِ مِنَ الرِّجَالِ أَوِ الطِّفْلِ الَّذِينَ لَمْ يَظْهَرُوا عَلَى عَوْرَاتِ النِّسَاءِ وَلَا يَضْرِبْنَ بِأَرْجُلِهِنَّ لِيُعْلَمَ مَا يُخْفِينَ مِنْ زِينَتِهِنَّ وَتُوبُوا إِلَى اللَّهِ جَمِيعًا أَيُّهَ الْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ﴾ [ سورة النور،31] فقط واللہ اعلم 

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909201583
تاریخ اجراء :29-07-2018