عورت کے لیے بھانجے بھتیجے سے مصافحہ کرنے کا حکم

سوال کا متن:

کیا عورت کے لیے اپنے بھانجھے اور بھتیجے سے سلام کرتے ہوئے ہاتھ ملانے کی اجازت ہے؟

جواب کا متن:

چوں کہ بھانجا اور بھتیجا عورت کے لیے محرم ہیں ؛ لہذا عورت کے لیے ان سے مصافحہ کرنا جائز ہے ، بشرطیکہ جانبین کے جذبات برانگیختہ نہ ہوں، اگر جذبات پر قابو پانے کا اطمینان نہ ہو یا شک ہو تو ایسی صورت میں مصافحہ کرنا جائز نہیں ہوگا۔

رد المحتار (6/ 367)

'' (وما حل نظره) مما مر من ذكر أو أنثى (حل لمسه) إذا أمن الشهوة على نفسه وعليها؛ «لأنه عليه الصلاة والسلام كان يقبل رأس فاطمة»، وقال عليه الصلاة والسلام : «من قبل رجل أمه فكأنما قبل عتبة الجنة»، وإن لم يأمن ذلك أو شك، فلا يحل له النظر والمس، كشف الحقائق لابن سلطان والمجتبى''۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143908201146
تاریخ اجراء :19-05-2018