مرد اور عورت کے ستر کا بیان

سوال کا متن:

 مرداورعورت کا سترکیاہے؟یعنی کون کون سے حصے چھپانے چاہئیں؟خاص طورپرمردوں کو۔

جواب کا متن:

موضع ستر یعنی وہ اعضاء جن کاچھپانالازم ہے ،مَردوں کے لیے  ناف سے گھٹنوں تک ہے،اورحدیث شریف کے مطابق گھٹنے بھی ستر میں داخل ہیں۔اور عورتوں کا سارا  بدن سوائے  چہرے ، ہتھیلی اور قدموں کے ستر میں داخل ہے۔ ان کا چھپانا سب سے فرض ہے ۔نہ کوئی مرد دوسرے مرد کو دیکھ سکتا ہے اور نہ کوئی عورت دوسری عورت کو دیکھ سکتی ہے ۔سترکا یہ حکم اجنبیوں کےلیے ہے اورمیاں بیوی کا ایک دوسرے سے ستر نہیں ہے تاہم بہتر یہ ہے کہ وہ بھی ایک دوسرے کے اعضاء کو نہ دیکھیں اورایک عورت کا اپنے محارم سے ناف اور اس سے پیچھے پیٹھ کے حصے سے لے کر گھٹنے تک کا ستر ہے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143710200020
تاریخ اجراء :25-07-2016