چھ سال کے بچے کی وراثت کا حکم

سوال کا متن:

اگر نا بالغ بچہ (چھ سال کا) انتقال کر جائے تو اس کی وراثت کا کیا کریں گے؟ اس کے والدین کو دیں گے یا اس کی چھوٹی بہن کو؟ اُس کے ترکہ میں تقریباً ساٹھ ہزار رقم موجود ہے۔

جواب کا متن:

اگر مرحوم بچے کے والدین حیات ہیں تو  کل ترکہ والدین کو ملے گا، بہن بھائیوں کو نہیں ملےگا، پھر والدین کے درمیان تقسیم کی دو صورتیں ہیں:

1۔ اگر مرحوم بچے کے ایک سے زائد بہن بھائی ہوں تو بچے کی ماں کو کل ترکہ کا چھٹا حصہ ملے گا اور باقی سارا بچے کے والد کو ملے گا۔

2۔ اور اگر بچےکا ایک بھائی یا ایک بہن ہو تو بچے کی ماں کو کل ترکہ کا تیسرا حصہ ملے گا اور باقی سارا بچے کے باپ کو ملے گا۔

بہر حال دونوں صورتوں میں بچے کا ترکہ ماں باپ کو ملے گا، چھوٹی بہن کو کچھ نہیں ملے گا۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909201095
تاریخ اجراء :27-06-2018