سوال کا متن:
اگر کوئی شخص اپنی والدہ کو غیر مرد کے ساتھ دیکھے ،ایسی صورت میں اولاد کے لیے کیا حکم ہے؟انہیں کیا حق حاصل ہے؟
جواب کا متن:
مذکورہ صورت میں اولاد کو چاہیے کہ اولاً اپنی والدہ کو سمجھانے کی کوشش کرے اور مذکورہ فعلِ بد سے باز رکھنے اور روکنے کی کوشش کرے ،اگر کسی طرح بھی کامیابی حاصل نہ ہوسکے اور والدہ اپنے غلط کردار سے باز نہ آئے تو ان سے قطع تعلق کرلیناچاہیے۔(آپ کے مسائل اور ان کا حل ،جلد ہشتم ، ص؛547،ط:مکتبہ لدھیانوی)فقط واللہ اعلم