سوال کا متن:
بچے کے نام رکھنے کے لیے یہ نام صحیح ہیں یا نہیں: شاہ زین (Shahzain) ارحم (Arham) زیان(Zayaan)؟
جواب کا متن:
لفظ "شاہ" فارسی زبان کا لفظ ہے اور "زین" عربی زبان کا، شاہ زین کا معنی ہے "زیب و زینت کا بادشاہ"، چوں کہ یہ لفظ عربی اور فارسی کلمات سے مل کر بنا ہے، پورا نام ایک زبان کا نہیں اس لیے اس نام کو نہ رکھا جائے تو بہتر ہے۔
"ارحم" کا معنی ہے: " سب سے زیادہ رحم کرنے والا " اور "زیان" کا معنی ہے: "خوبصورت"، یہ دونوں نام رکھے جاسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم