سوتیلی والدہ کا حق

سوال کا متن:

 اگر ایک شخص دوسری شادی کرتا ہے تو اس شخص کی پہلی بیوی جس کو وہ طلاق دے چکا ہو اس کی اولاد پر دوسری بیوی کے کیا حقوق ہیں؟ کیا وہ بیٹے دوسری عورت کے لیےمحرم ہیں؟

جواب کا متن:

مذکورہ شخص کے   پہلی بیوی سے پیدا شدہ بیٹے، اس کی دوسری بیوی  [ اپنی سوتیلی والدہ ]کے لیے محرم ہیں۔قرآن کریم میں سوتیلی ماؤں کی بھی حرمت اور ان کی تعظیم و توقیر بیان کی گئی ہے،لہذا سوتیلی والدہ کے ساتھ بھی حسن سلوک کرناچاہیے اور عزت واحترام سے پیش آناچاہیے؛  اس لیے کہ وہ والد کے نکاح میں ہے۔[النساء:22-فتاوی محمودیہ 24/346،ط:فاروقیہ] فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143902200039
تاریخ اجراء :03-11-2017