گھریلو پریشانیوں کاحل

سوال کا متن:

میرے گھرمیں بہت پریشانیاں ہیں،بھائی بھائی آپس میں لڑتے جھگڑتے ہیں،گھرمیں سکون نہیں رہا،ہر وقت چیخ پکارہوتی رہتی ہے،میری ماں کے ساتھ بھی بدتمیزی سے ہی بات کرتے ہیں میرے بھائی،میں بہت پریشان ہوں ،آپ مجھے معلوم کرکے بتادیں کہ کوئی بندش یاجادو وغیرہ تو ہمارے گھرپرکسی نے نہیں کروادیاہے؟

جواب کا متن:

یہ دنیاراحت کی جگہ نہیں ،راحت کی جگہ توآخرت ہے ،اس لیے جیسے بھی حالات ہوں صبرشکر کے ساتھ وقت گزارناچاہیے،پریشانیوں کے دورکرنے کے لیے پانچ قت کی نمازوں کی پابندی کی جائے ،ٹی وی وغیرہ دیگرخرافات سے گھرکوپاک رکھاجائے،صبح شام معوذتین یعنی سورہ فلق اورسورہ الناس پڑھنے کومعمول بنایاجائے،اورہرنمازکے بعدسورہ فاتحہ ساتمرتبہ پڑھ کراللہ تعالیٰ سے دعاکی جائے ان شاء اللہ حالات بہترہوں گے۔والدین کے اپنی اولادپربہت زیادہ حقوق عائد ہوتے ہیں،قرآن کریم میں والدین کے سامنے ’’اف‘‘تک کہنے کی ممانعت مذکورہے،سائل کے بھائیوں کاوالدہ کے ساتھ بدتمیزی کرنادنیاوآخرت بربادکرنے کے مترادف ہے ،والدہ کااحترام لازم ہے۔اپنے اس فعل سے انہیں توبہ تائب ہوناچاہیے۔فقط واللہ اعلم

(آپ کے مسائل اوران کاحل4/26)

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143707200033
تاریخ اجراء :04-05-2016