1. دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
  2. حقوق و معاشرت
  3. باہمی حقوق
  4. میاں ، بیوی کے حقوق

سوشل میڈیا پر تبلیغ میں گئے شوہر کی بیوی سے متعلق چلنے والے فتوی کی کیا حقیقت ہے؟

سوال

آج کل ایک فتوی سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے کہ جس عورت کا شوہر چار ماہ سے زیادہ عرصہ کے لیے تبلیغ پر گیا ہوا ہو  اس کی بیوی کے لیے غیر مرد سے تعلقات قائم کرنے کی اجازت ہے، کیا یہ فتوی صحیح ہے؟

جواب

سوشل میڈیا پر ایک دینی ادارے کے لیٹر پیڈ پر گردش کرنے والا مذکورہ فتوی فتنہ پرور افراد کی جانب سے جعل سازی پر مشتمل ہے، جس کا شریعت سے کوئی تعلق نہیں،  ایسا کوئی فتویٰ کسی بھی ادارے سے شائع نہیں ہوا ، نیز مذکورہ ادارہ کی جانب سے باقاعدہ  تردید شائع کی جاچکی ہے۔ فقط واللہ اعلم


ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201961
تاریخ اجراء :06-06-2019

فتوی پرنٹ