دو بیویوں کو ایک ہی بستر پر اپنے دائیں بائیں ساتھ لٹانے کا حکم

سوال کا متن:

دو بیویوں کے ساتھ ایک ہی بستر پر لیٹنا کیسا ہے؟  ایک دائیں پہلو اور دوسری بائیں پہلو ۔ صرف لیٹنے یا سونے کا حکم مطلوب ہے،  مباشرت ملحوظ نہیں ہے!

جواب کا متن:

دو بیویوں کو ایک ہی وقت میں ایک ہی بستر پر اپنے دائیں بائیں لٹانے میں بہت سے مفاسد کا خطرہ موجود ہے؛ اس لیے سداً  للذرائع اس کو ناجائز ہی کہا جائے گا۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200575
تاریخ اجراء :29-04-2019