شوہر کا بیوی کے پستان چوسنے اور بیوی کا دودھ پینے کا حکم

سوال کا متن:

 کیا شوہر اپنی بیوی کے سینے  (پستان) چوس سکتا ہے؟ اور اگر اس دوران منہ میں دودھ آجائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ شوہر کے لیے بیوی کا دودھ پینا حرام ہے یا حلال؟ 

جواب کا متن:

شوہر کے لیے اپنی بیوی کے پستان چوسنا جائز ہے، مگر دودھ پینا حرام ہے، اگر منہ میں دودھ آجائے تو اسے تھوک دے۔ 

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 225):

"مص رجل ثدي زوجته لم تحرم.

 (قوله: مص رجل) قيد به احترازاً عما إذا كان الزوج صغيراً في مدة الرضاع فإنها تحرم عليه".

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 211):

"(ولم يبح الإرضاع بعد مدته)؛ لأنه جزء آدمي والانتفاع به لغير ضرورة حرام على الصحيح، شرح الوهبانية".فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144007200573
تاریخ اجراء :04-04-2019