والدہ ڈاڑھی کاٹنے کا حکم دے تو اطاعت لازم ہے یا نہیں؟

سوال کا متن:

اگر ماں ڈارھی کاٹنے کی حکم دیاہے تو اطاعت لازم ہے یا نہیں ؟

جواب کا متن:

ایک مشت ڈاڑھی رکھنا واجب  ہے، اورڈاڑھی کاٹ کر ایک مشت سے کم کرنا جائز نہیں ہے، بلکہ سنتِ رسول ﷺ کی مخالفت ہونے کی وجہ سے سخت گناہ کا باعث ہے،چوں کہ ڈاڑھی کاٹنے سے اللہ تعالیٰ اور  اس کے رسول ﷺ کے حکم کی مخالفت اور نافرمانی  لازم آتی ہے؛ اس لیے اگر کسی کی والدہ اسے اپنی ڈاڑھی کاٹنے کا حکم دے تو والدہ کی اس بات کو ماننا اس کے لیے جائز نہیں ہے، حدیثِ مبارک میں ہے کہ اللہ کی نافرمانی کرکے مخلوق میں سے کسی کی اطاعت کرنا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144010200687
تاریخ اجراء :09-07-2019