سوتیلے والد کو باپ کہہ کر پکارنا

سوال کا متن:

 کیا کوئی شخص اپنے ماں کے شوہر کو باپ کے نام سے پکار سکتے ہیں اگر نہیں تو ان کو کس نام سے پکارا جائے؟

جواب کا متن:

جی ہاں! سوتیلا والد اگر چہ حقیقی والد نہیں لیکن اُس  کو باپ کہہ کر پکارنا جائز ہو گا، اس میں کوئی حرج نہیں، لیکناس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ عمومی تاثر ایسا نہ ہو کہ لوگ یہ سمجھیں کہ یہ ہی اس کا والد ہے، اسی طرح کاغذات میں بھی والد کے خانے میں حقیقی والد کا نام درج کرنا ہی ضروری ہو گا، سوتیلے والد کا نام درج کرنا جائز نہیں ہو گا۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144004200391
تاریخ اجراء :01-01-2019