والدین کی دست بوسی کا حکم

سوال کا متن:

بعض قوموں میں یہ رسم ہے کہ جب کوئی خوشی کا موقع ہوتاہے تو اپنی والدہ اور بڑی عمر کی عورتوں کا ہاتھ چوماجاتاہے ،تویہ ہاتھ چومنا درست ہے؟

جواب کا متن:

والدین کی دست بوسی ان کی عظمت اور بزرگی کی بنا پر جائز ہے۔غیر محرم عورتوں کی دست بوسی کی اجازت نہیں ہے۔(فتاوی شامی 6/383-فتاوی محمودیہ 19/126)فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909200720
تاریخ اجراء :11-06-2018