سوال کا متن:
اگر کوئی شادی شدہ عورت اپنے ماموں کے ساتھ فون پر دل کی راز کی باتیں کرتے ہیں تو اس کے بارے شریعت کا کیا حکم ہے اور پردہ کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب کا متن:
اگر کوئی شادی شدہ عورت فون پر اپنے ماموں سے شوہر کی راز کی بات کرتی ہے یا اس طرح باتیں کرتی ہے جس سے شوہر کو اذیت ہوتی ہے تو اس کا یہ فعل درست نہیں اور شوہر کو اس کو منع کرنے کا حق حاصل ہے۔ ماموں سےاگر حقیقی ماموں مراد ہیں تو حقیقی ماموں محرم ہوتے ہیں اور ان سے پردہ کرنے کا حکم نہیں۔ فقط واللہ اعلم