کیا سنی باپ کی وراثت میں شیعہ اثنا عشری بیٹا حق دار ہوگا؟

سوال کا متن:

کیا سنی باپ کی وراثت میں شیعہ بیٹے کا حصہ ہے؟ جب کہ بیٹا پکا شیعہ، بارہ اماموں کو ماننے والا اور اثنا عشریہ عقائد کا حمل ہو، اور بیوی بھی شیعہ ہو؟

جواب کا متن:

استحقاقِ وراثت میں وارث اور مورث ( جس کا ترکہ تقسیم کیا جا رہا ہو) کا مذہب ایک ہونا شرعاً ضروری ہے، پس اگر وارث اور مورث کا مذہب ایک نہ ہو تو ایسا شخص وراثت کا حق دار نہیں ہوتا، لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ بیٹا واقعۃً  اثنا عشریہ شیعہ فرقہ کے عقائد کا حامل ہو تو ایسی صورت میں وہ سنی باپ کی وراثت کا حق دار نہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201667
تاریخ اجراء :29-05-2019