نادیہ نام رکھنا

سوال کا متن:

’’نادیہ‘‘  نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب کا متن:

’’نادیہ‘‘  نام کا معنی ہے: پکارنے والی، آواز دینے والی، صدا دینے والی۔ اس معنیٰ کے اعتبار سے اس نام کے رکھنے میں حرج نہیں ہے۔  واضح رہے کہ قرآنِ کریم میں ’’نَادِیَهْ‘‘ کا لفظ استعمال ہواہے، وہ یہ صیغہ (واحد مؤنث) نہیں ہے، بلکہ یہ لفظ ’’نادي‘‘ اور  ’’ه‘‘ سے مرکب ہے، ’’ہ‘‘ اس میں وقف کے لیے ہے،  اور ’’نادي‘‘ کا معنیٰ ہے: کنبہ، خاندان، اہلِ مجلس۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201867
تاریخ اجراء :03-06-2019