رمیصا کا مطلب

سوال کا متن:

’’رُمیصاء‘‘ نام کا کیا معنی ہے ؟

جواب کا متن:

’’رمیصاء‘‘ صحابیات  میں سے ہیں، حضرت ابوطلحہ انصاری  رضی اللہ عنہ کی اہلیہ اور حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ  کی والدہ ماجدہ ہیں۔ اور ان کے نام میں ایک مشہور قول ’’غمیصاء‘‘  بھی ہے۔    ’’رمیصاء‘‘ نام کے مختلف معانی ہیں، ایک معنی: ستارہ ہے۔ اور دوسرا معنیٰ  "رمص" سے ہے، جس کے معنی اس سفید چیپڑ(میل کچیل ) کے ہیں جو آنکھ کے کونے میں جمع ہوجاتا ہے ۔ پہلے معنیٰ کے اعتبار سے اس نام کے مستحسن ہونے میں کلام نہیں۔   دوسرے معنیٰ کے باوجود بھی مذکورہ نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں؛ اس لیے کہ صحابہ کرام وصحابیات  رضی اللہ عنہم وعنہن کے نام میں نسبت اصل ہے اور معنی کی حیثیت ثانوی ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144010200142
تاریخ اجراء :16-06-2019