’ماریہ‘ نام کا معنیٰ اور رکھنے کا حکم

سوال کا متن:

ماریہ نام رکھنا کیسا ہے؟  ماریہ نام کا مطلب کیا ہے؟

جواب کا متن:

’’ماریہ‘‘  نام رکھنا درست، بلکہ باعثِ برکت ہے؛ کیوں کہ ’’ماریہ‘‘ رسول اللہ ﷺ کی وہ باندی تھیں جن سے آپ ﷺ کے صاحب زادے حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ تولد ہوئے۔  ’’ماریہ‘‘ کا معنیٰ ہے سفید رنگت والی۔

القاموس المحيط (ص: 477):

"وامرأة مارية: بيضاء". فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144010200180
تاریخ اجراء :16-06-2019