سوال
Humaid نام کا کیا مطلب ہے اور یہ نام رکھنا درست ہے؟
جواب
"حُمَیْد" ( HUMAID ) لفظ ’حمد‘ کی تصغیر ہے، اس کا معنیٰ ہے ’’تعریف کرنے والا‘‘ یا ’’جس کی تعریف کی گئی ہو‘‘۔یہ نام رکھنا درست، بلکہ باعثِ برکت ہے؛ کیوں کہ یہ صحابہ کرام کے ناموں میں سے ہے۔
المغرب في ترتيب المعرب (ص: 127):
"(ح م د) : (الحمد) مصدر حمد وبتصغيره سمي حميد بن هانئ وكني أبو حميد الساعدي وينسب إليه الحميدي وهو نوع من الأشربة لأنه محمود عندهم". فقط واللہ اعلم