کیا تقسیمِ میراث کے بعد دوبارہ تقسیم ہو سکتی ہے؟

سوال کا متن:

ایک مرتبہ وراثت ہو جانے کے بعد دوبارہ وراثت کرنا کیسا ہے؟

جواب کا متن:

صورتِ مسئولہ میں اگر پہلی تقسیم خلافِ شرع کی گئی ہو تو شریعت کے مطابق دوسری مرتبہ تقسیمِ وراثت ضروری ہوگی،  تاہم اگر پہلی تقسیم شریعت کے مطابق کی گئی ہو تو اس صورت میں دوسری مرتبہ تقسیم ضروری نہیں۔  اسی طرح اگر کوئی وارث ترکہ میں سے کچھ مال یا سامان وغیرہ لے کر اپنی رضامندی سے دست بردار ہوچکاہو تو اس کا دوبارہ تقسیم کا مطالبہ درست نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201205
تاریخ اجراء :18-05-2019