میراث کی تقسیم

سوال کا متن:

ایک شخص بے اولاد فوت ہوگیا، جب کہ اس کے والدین پہلے سے ہی فوت شدہ ہیں، البتہ اپنی بیوی کے علاوہ اس کےدو بھائی اور دو بہنیں ہیں، اور ترکے میں 100 مرلے زمین اور 10 لاکھ روپے چھوڑ گیا، اب تقسیم کیا ہو گی؟

جواب کا متن:

مذکورہ صورت میں  مرحوم کی کل جائے داد  میں سے حقوقِ متقدمہ یعنی تجہیزو تکفین کا خرچہ اور قرض کی ادائیگی کے بعد، اگر مرحوم کی کوئی جائز وصیت ہو تو ایک تہائی ترکہ میں اس کو نافذ کرنے کے بعد کل جائے داد کے 24 حصے کرکے ، 6  حصے بیوی کو ، 6،6 حصےہر بھائی کو اور 3،3حصے ہر بہن کو ملیں گے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200623
تاریخ اجراء :01-05-2019