والد کی بیوی (سوتیلی والدہ) کا حق

سوال کا متن:

میرے والد صاحب کی بیوی کا مجھ پر کیا حق ہے؟

جواب کا متن:

آپ کے والد کی بیوی (یعنی آپ کی سوتیلی والدہ) کی دل سے عزت اور احترام کرنا آپ پر شرعاً لازم ہے، اور ان سے کسی قسم کی بد اخلاقی یا بد تمیزی کرنا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144007200583
تاریخ اجراء :05-04-2019