منگیتر کے گھر جانا

سوال کا متن:

میری منگنی میری کزن سے ہوئی ہے۔کیا میں نکاح سے پہلے ان کے ہاں جا سکتا ہوں؟

جواب کا متن:

منگنی ہوجانے سے اس خاتون سے ملنا جائز نہیں ہوجاتا، بلکہ وہ نکاح تک نامحرم ہی رہے گی۔ البتہ پردے  کے اہتمام کے ساتھ   ان کے ہاں جانا جائز ہے۔

آپ کے مسائل اور ان کا حل جلد 8/45:

"س… کیا منگنی کے بعد بھی منگیتر سے پردہ کرنا چاہیے؟
ج… منگنی، نکاح کا وعدہ ہے، نکاح نہیں، اور جب تک نکاح نہیں ہوجاتا دونوں ایک دُوسرے کے لیےاجنبی ہیں، اور پردہ ضروری ہے"۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144004200348
تاریخ اجراء :29-12-2018