مخلوط محافل میں شرکت کرنا

سوال کا متن:

شادی ولیمہ یا اس طرح کی دوسری محافل جن میں مخلوط انتظام کیا گیا ہو تو کیا حکم ہے اس میں جانے کا ? اگر با پردہ خواتین کے لیے ایک ٹیبل الگ لگوادی جاۓ پردے کے ساتھ تو پھر گنجائش ہے ? نہ جانے میں قطع تعلق کے زمرے میں تو نہیں آئے گی یہ بات ? کیا ہم اپنی فیملی کے ساتھ ریسٹورینٹ وغیرہ کھانا کھانے کے لیے جا سکتے ہیں ?

جواب کا متن:

1- مخلوط محافل میں شرکت جائز نہیں، اگر چہ باپردہ خواتین کے لیے الگ سے ٹیبل لگوادیا جائے ، اس طرح کی محافل کی حوصلہ شکنی ضروری ہے، نہ جانا قطع رحمی میں نہیں آئے گا، تقریب سے قبل یا بعد میں جاکر مبارکباد دے دیجیے۔

2- فیملی کوریسٹورنٹ میں لے جانے میں یہ تفصیل ہے کہ اگر وہاں الگ کیبن بنے ہوں جہاں کسی قسم کی بے پردگی کااحتمال نہ ہو تو لے جانے کی گنجائش ہوگی، تاہم بہتر یہ ہے اگر کبھی باہر کا کھانا کھانے کی چاہت بھی ہو تو  وہاں سے خرید کرگھر لاکر کھا لیا جائے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143908200013
تاریخ اجراء :21-04-2018