شوہر کا بیوی کو اپنی بہن سے بات کرنے سے روکنے کا حکم

سوال کا متن:

شوہر بیوی کو اس کی بہن سے ملنے سے یا بات کرنے سے روک سکتا ہے؟ میرا شوہر مجھے میری بہن سے بات کرنے سے روکتاہے، اور کہتا ہے کہ اگر تم نے بات کی تو طلاق دے دوں گا، اب مجھے کیا کرنا چاہیے؟

جواب کا متن:

شوہر کے لیے یہ حکم ہے کہ وہ اپنی بیوی کو ایک ہفتہ میں ایک مرتبہ اپنے والدین سے ملنے کی اجازت دے اور والدین کے علاوہ دیگر محارم سے سال میں ایک مرتبہ ملاقات کرنے کی اجازت دے، لیکن اگر بیوی اپنے رشتہ داروں سے صرف بات کرنا چاہے تو بات کرنے  سے منع نہیں کر سکتا، اگر آپ کے شوہر آپ کو بہن سے بات کرنے سے منع کرتے ہیں تو اُن کا یہ فعل درست نہیں، ان کو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ البتہ اگر اس بات چیت سے شوہر کو فتنوں کا اندیشہ ہو تو شوہر اس سے بھی روکنے کا حق رکھتا ہے۔ لیکن بات کرنے کے نتیجے میں طلاق دینا یا اس طرح کے الفاظ کہنا مناسب نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143908201168
تاریخ اجراء :19-05-2018