سوال کا متن:
چچا کی شریعت میں کیا حیثیت ہے؟ کیا بھتیجی کو مدرسہ جانے سے روک سکتا ہے جب کہ اس کی بیٹی خود کالج میں پڑھتی ہو؟
جواب کا متن:
لڑکی کے باپ یا بھائی کے ہوتے ہوئے چچا کو اپنی بھتیجی پر ولایت حاصل نہیں ہے، لڑکی کی دیکھ بھال ان کی ذمہ داری ہے۔البتہ باپ یا بھائی نہ ہوں تو ان کی کفالت چچا کی ذمہ داری ہے۔ اور مخصوص حالات کے لحاظ سےچچا مناسب سمجھے کہ کہیں جانے میں شرعی مفاسد ہوں تو اس سے روک سکتا ہے۔صورتِ مسئولہ میں اگر لڑکی کے والد یا اس کے بڑے بھائی حیات ہیں تو چچا کو روکنے کا حق نہیں ہوگا، اور اگر بھتیجی کی کفالت چچا کے ذمہ آچکی ہو تو اس کو چاہیے کہ جیسے اپنے سگے بچوں کا خیال کرتا ہے اسی طرح اپنے بھائی کے بچوں کا بھی خیال رکھے۔فقط واللہ اعلم