نہیان نام رکھنا

سوال کا متن:

’’نہیان‘‘  نام رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب کا متن:

’’نَهِیَّان‘‘ (نون کے زبر، ہ کے زیر کے ساتھ ) کے معنی عقل و دانش کے پیکر کے آتے ہیں،  معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا درست ہے، لیکن عربی زبان میں یہ تثنیہ کا صیغہ ہے، یعنی دو مذکر کے لیے اس کا استعمال ہوتاہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ کسی صحابی کے نام پر یا اچھا بامعنی مفرد نام رکھ دیں۔

"النَّهِي : (معجم الوسيط) النَّهِي : من يبلُغُ الغاية في سلامة التفكير. والجمع : نَهُونَ".فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200319
تاریخ اجراء :20-04-2019