بے پردہ عورت اور داڑھی کٹوانے والے کو حج کی مبارک باد دینے کا حکم

سوال کا متن:

بے پردہ عورت اور داڑھی کٹوانے والے مرد کو حج اور عمرہ کرنےپر مبارک بعد دینا کیسا ہے؟

جواب کا متن:

حج کی سعادت مل جانا اللہ کا بہت بڑا انعام ہے اور بہت ممکن ہے کہ یہ ان کی زندگی کی تبدیلی کا ذریعہ بن جائے ؛ اس لیے حجاجِ کرام کے ظاہر کو دیکھ کر حج کی مبارکباد دینے اور ان سے دعا کرانے سے نہ رکیں۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909201919
تاریخ اجراء :16-08-2018