سوال
ایک آدمی نے ریال خرید کر جب اس کا ریٹ بڑھ گیا، فروخت کیا۔ کیا یہ ٹھیک ہے؟
جواب
جی! یہ جائز ہے، اور اس سے حاصل ہونے والا نفع جو کہ درحقیقت ریال کی قیمت میں اضافہ ہے، حلال ہے۔ البتہ ریال اور کرنسی کی خرید و فروخت چوں کہ بیعِ صرف ہے، اس لیے بیعِ صرف کی دیگر شرائط (مثلاً: مجلسِ عقد میں عوضین پر قبضہ) کا پایا جانا ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم