ریال خرید کر جب اس کا ریٹ بڑھ جائے تب فروخت کرنا

سوال کا متن:

ایک آدمی نے ریال خرید کر جب اس کا  ریٹ بڑھ گیا، فروخت کیا۔ کیا یہ ٹھیک ہے؟

جواب کا متن:

جی! یہ جائز ہے، اور اس سے حاصل ہونے والا نفع جو کہ درحقیقت ریال کی قیمت میں اضافہ ہے، حلال ہے۔ البتہ ریال اور کرنسی کی خرید و فروخت چوں کہ بیعِ صرف ہے، اس لیے بیعِ صرف کی دیگر شرائط (مثلاً: مجلسِ عقد میں عوضین پر قبضہ) کا پایا جانا ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144010200434
تاریخ اجراء :27-06-2019