کمپنی کی طرف سے بک ڈپو کو not for sale تحریر کرکے جو کتب دی جاتی ہیں انہیں فروخت کرنا

سوال کا متن:

 ہماری بک ڈپو کی شاپ ہے اور اس میں مختلف کمپنیاں اپنی اپنی کمپنی کی کتب سکولوں میں مارکیٹنگ کے لیے ہمیں فری میں دیتی ہیں، جن پر لکھا ہوتا ہے Not  For  sail یعنی آپ یہ فروخت نہیں کرسکتے، اب کیا اگر ہم ان کو  سیل کردیں تو اس بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب کا متن:

واضح رہے کہ  مختلف اداروں کے لیے جو کتب not  for  sale  تحریر کرکے مختلف کتب خانوں کو مشہوری کے لیے دی جاتی ہیں ان پر اصل ملکیت کمپنی کی ہی ہوتی ہے، جب کہ کتب خانے والے ان کتب کو کسٹمر تک مفت  پہچانے میں کمپنی کے نمائندے ہوتے ہیں، اصل مالک (کمپنی) کی اجازت کے بغیر ان کتب کو فروخت کرنا اور اس سے سرمایہ حاصل کرنا کمپنی کے نمائندوں ( کتب خانے والوں) کے لیے جائز نہیں ہوتا، لہذا صورتِ مسئولہ میں ایسی کتب فروخت کرنا آپ کے لیے جائز نہیں، ضروری ہے کہ ان کتب کو انہیں جائز مقاصد کے لیے استعمال کریں جن مقاصد کے لیے کمپنی نے فراہم کی ہیں۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201806
تاریخ اجراء :01-06-2019