گھر میں پرندے پالنا

سوال کا متن:

گھر میں کبوتر بلی کا  پالنا کیسا ہے؟

جواب کا متن:

اگر پرندوں کی خوراک اور ضروریات وغیرہ کا خیال رکھا جاتا ہے تو انہیں پالنا اور ان  کی خرید وفروخت درست ہےاور آمدنی حلال ہے۔ البتہ کبوتر یا دیگر پرندے اڑانےکو مشغلہ بنانا، ہر وقت ان ہی کے ساتھ شوقیہ مصروف رہنا اور پرندے لڑانادرست نہیں ہے، احادیث سے اس کی ممانعت ثابت ہے۔ نیزبلی کو پالنابھی  جائز ہے، اس میں شرعاً  کوئی حرج نہیں۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201431
تاریخ اجراء :23-05-2019