شب برات کو گلاب کے پھول کی پتیاں بیچنا

سوال کا متن:

شب برات کی رات کو گلاب کے پھول کی پتیاں بیچنا کیسا ہے؟

جواب کا متن:

گلاب کے پھول بیچنے والے کے لیے پھول بیچنا جائز ہے خواہ شبِ برات ہو، ان گلاب کے پھولوں  کے بے جا اور غلط استعمال کرنے کا گناہ ، استعمال کرنے والے پر ہوگا۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200246
تاریخ اجراء :17-04-2019