سوال کا متن:
کیاآپ غیرمسلم کےساتھ کھانا کھاسکتےہیں ؟یاان کابنایاہواکھاناکھاسکتےہیں؟
جواب کا متن:
غیر مسلم کے ساتھ کھانا کھانا جائز ہے بشرطیکہ کھانا حلال ہو،مگر اس کی عادت نہیں بنانی چاہیے، نیز ان کا بنایا ہوا کھانا بھی حلال ہے، بشرطیکہ ذبح کسی مسلمان نے کیا ہو اور کھانے میں کوئی حرام چیز شامل نہ ہو۔ اگر اہلِ کتاب نے ذبح کیا ہو تو ضروری ہے کہ ذبح کرتے وقت اللہ کا نام لے کر ذبح کرے اور غیر اللہ کا نام نہ لے۔ اس کے علاوہ کسی غیر مسلم کا ذبیحہ حلال نہیں ہے۔ اگر غیر مسلموں کی مذہبی تقریب کا کھانا ہو تو اس میں شرکت سے بھی اجتناب ضروری ہے۔
"فسوٴر آدمي مطلقاً ولو کافراً …… طاهر الفم، … طاهر". (الدر المختار مع رد المختار، کتاب الطهارة، باب المیاه، ۱: ۳۸۱،۳۸۲)
" (قوله: ”أو کافراً“؛ لأنه علیه الصلاة والسلام أنزل بعض المشرکین في المسجد علی ما في الصحیحین، فالمراد بقوله تعالی: ﴿إنما المشرکون نجس﴾ النجاسة في اعتقادهم، بحر". (رد المحتار)فقط واللہ اعلم