اہلِ تشیع اور عیسائیوں کے ساتھ کھانا کھانے کا حکم

سوال کا متن:

 عیسائیوں اوراہلِ تشیع  کے ساتھ  کھانا کھاناجائز ہےیا نہیں؟

جواب کا متن:

عام احوال میں  اہلِ تشیع کے ساتھ کھاناکھانا  جائز ہے، البتہ جن شیعہ کے عقائد خراب ہوں ان کی مذہبی تقریبات میں شریک ہوکر ان کے ساتھ کھانا کھانااوردوستانہ رکھنا یا ان کے ساتھ کھانا پینا رکھنے میں اپنے عقائد بگڑنے کا اندیشہ ہو  تو  ان کے ساتھ کھانا پینا جائز نہیں ہوگا۔

نیز عیسائیوں کے ساتھ بھی عام احوال میں کھانا کھانا جائز ہے، تاہم بے ضرورت اختلاط سے پرہیز کرنا بہتر ہے۔ اور دلی تعلق و دوستی اور ان کی مذہبی تقریبات میں شرکت جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144003200368
تاریخ اجراء :02-12-2018