شیعہ سے دوستی رکھنا

سوال کا متن:

شیعہ سے دوستی رکھنا کیسا ہے؟ اور ان کے ساتھ کھانا پینا؟

جواب کا متن:

عام احوال میں  شیعہ کے ساتھ کھاناکھانا  جائز ہے، البتہ ان کی مذہبی تقریبات میں شریک ہوکر ان کے ساتھ کھانا کھانا  اوردوستانہ رکھنا جائز نہیں ہے۔  

اسی طرح اگر کھانے میں حرام اجزاء ہوں، یا ان کے ذبح کردہ جانور کا گوشت ہو یا ان کے ساتھ کھانا پینا رکھنے میں اپنے عقائد بگڑنے کا اندیشہ ہو  تو  ان کے ساتھ کھانا پینا درست نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144001200178
تاریخ اجراء :20-09-2018