غیر مسلم سے دوستی اور تعلق

سوال کا متن:

کسی غیر مسلم لڑکے سے باتیں کرنا اوردوستی لگانا کیسا ہے ؟

جواب کا متن:

کسی غیر مسلم لڑکے سے  محلے دار یا پڑوسی ہونے کے ناطے یا محض انسانیت کے ناطے  خوش اخلاقی سے پیش آنا اور بات چیت کرنا مسلمان مرد کے لیے تو درست ہے ، البتہ غیر مسلموں سے دوستانہ، قلبی تعلق اور محبت رکھناجائز نہیں ۔قرآن کریم میں اس سے سختی کے ساتھ منع کیاگیا ہے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143908201119
تاریخ اجراء :19-05-2018