سوال کا متن:
1) کیا مسلمان کسی کافر (مثلاً ہندو وغیرہ) کو اپنے پاس نوکری پر رکھ سکتا ہے جب کہ اسلام کافر سے دوستی کرنے سے منع کرتا ہے؟
2) کیا جانور کی کھال لگا گوشت کھا سکتے ہیں؟ عموماً بازار میں پائے کھال سمیت پکے ملتے ہیں ؟
جواب کا متن:
1) کافر وں کے ساتھ دوستی، محبت ، مودت یعنی دلی تعلقات رکھنے کی ممانعت ہے، باقی ان کے ساتھ معاملات، یا ان سے خرید وفروخت کرنا جائز ہے، اور اگر ضرورت ہوتو انہیں اپنے پاس نوکری پر بھی رکھا جاسکتا ہے، البتہ بہتر یہی ہے کہ اپنے مسلمان بھائی کو فائدہ پہنچا نے کی نیت سے اولاً انہیں نوکریاں فراہم کی جائیں۔
2) حلال جانور کی کھال پاک ہے، اگر کوئی کھانا گوارا کرتا ہے تو کھاسکتا ہے، اور بازار میں جو سری پائے بالوں سمیت جلاکر پکائے جاتے ہیں ان کا کھانا بھی جائز ہے۔فقط واللہ اعلم