کسی غیر مسلم کی موت پر انگریزی میں RIP کہنا

سوال کا متن:

 کسی غیر مسلم کی موت پر انگریزی میں RIP کہنادرست ہے یا نہیں؟ اگر درست نہ ہوتو کیا کہنا چاہیے ? 

جواب کا متن:

غیر مسلم کی موت پر انگریزی میں ''RIP '' rest  in  peace کہنا درست نہیں، ان کی وفات پراگرتعزیت کرنی ہو تو اظہارِ افسوس کیا جائے، دنیاوی اعتبار سے تسلی کے الفاظ استعمال کیے جائیں ،  مرنے والے کے لیے دعائیہ کلمات استعمال نہ کریں۔فقط واللہ اعلم 

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143906200103
تاریخ اجراء :16-03-2018