اہل تشیع کے ساتھ کھانے پینے کا حکم

سوال کا متن:

کیا اہل تشیع کے ساتھ ملنا، ان کے ساتھ  اخلاق سے پیش آنا جائزہے؟  اور ان کی دعوت قبول کرنا اور ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا جاسکتا ہے؟

جواب کا متن:

اہلِ تشیع  کےساتھ  ملنا اوراخلاق سے پیش آنا جائز ہے، عام احوال میں ان کی دعوت قبول کرنا اور  کھاناکھانا بھی جائز ہے، البتہ ان کی مذہبی تقریبات میں شریک ہوکر ان کے ساتھ کھانا کھانا اور دوستانہ رکھنا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143811200093
تاریخ اجراء :23-08-2017