غیرمسلم کو بھائی کہہ کر پکارنے کا حکم

سوال کا متن:

کیا اپنے شہر یا اپنے ملک کے کسی غیرمسلم کو بھائی کہہ کر پکار سکتے ہیں؟

جواب کا متن:

انسانی رشتے کی بنا پر کسی غیرمسلم کو بھائی کہہ کر پکارنا جائز ہے، لیکن باہمی محبت والفت کا تعلق قائم نہ ہونا چاہیے. فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143802200001
تاریخ اجراء :03-11-2016