صدقہ کے بکروں کی خرید وفروخت

سوال کا متن:

بعض رفاہی اداروں کے پاس جو صدقے کے بکرے وغیرہ  ہوتے ہیں ان  کا خریدنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب کا متن:

صدقہ کے بکرے صدقہ دینے والوں کی صراحۃً  یا دلالۃً اجازت کے بغیر فروخت کرنا جائز نہیں، اور معلوم ہونے کی صورت میں ایسے بکرے لینا بھی درست نہیں ہے، اور اگر صدقہ دینے والوں کی طرف سے اجازت ہوتی ہو کہ بکرے فروخت کرکے پیسے ضروریات میں استعمال کیے جاسکتے ہیں تو رفاہی اداروں کے لیے ان کو فروخت کرنا اور اس کا خریدنا بھی جائز ہے۔  (مستفاد از کفایت المفتی 7/293، کتاب الوقف)۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144007200541
تاریخ اجراء :03-04-2019