بولی لگانا

سوال کا متن:

بولی لگانا کیسا ہے؟

جواب کا متن:

بولی لگانا درست ہے، بشرطیکہ بولی لگانے والااس چیز کو خریدنا چاہتا ہو، اگر بولی لگانے والے  کا مقصد وہ چیز خریدنا نہیں ، بلکہ زیادہ قیمت لگاکر وہ دوسرے خریدار کو زیادہ قیمت پر آمادہ کرنا چاہتا ہےتو ایسا کرنا مکروہ ہے، نبی کریم ﷺ نے اس  طرح کرنے سے منع فرمایا ہے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143908200232
تاریخ اجراء :05-05-2018