قسطوں پر سامان بیچنے والے کی کمائی کا حکم

سوال کا متن:

میں ایک سافٹ وئیر ڈویلپر ہوں۔ مجھ سے ایک شخص نے رابطہ کیا جو گھریلو الیکٹرونکس کا سامان قسطوں پر بیچتا ہے۔ اس نے مُجھ سے اپنے اس کام کے لیے سافٹ وئیر بنانے کے لیے کہا ۔اب قسطوں میں وہ چیز کی اصل قیمت کے علاوہ  سود لیتا ہے یا نہیں اس کا علم نہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ اگر میں اُس کو سافٹ وئیر بنا کے دیتا ہوں تو اس کی قیمت جو وہ مُجھے ادا کرے گا وہ جائز ہو گی یا نہیں؟

جواب کا متن:

مذکورہ شخص کو  سافٹ وئیر بناکر دینااور اس کی اجرت وصول کرناجائز ہے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143906200053
تاریخ اجراء :01-03-2018