قسطوں پر گاڑی خریدنا

سوال کا متن:

آج کل قسطوں میں جو گاڑیاں خریدتے ہیں آیا یہ جائز ہے یا نہیں ؟ اگر ناجائز ہے تو جواز کی صورت کیا ہے؟ اور ناجائز کس بنیاد پر ہے؟

جواب کا متن:

قسطوں پر گاڑی  کا لین دین (خواہ نقد کے مقابلے میں زیادہ قیمت پر ہی کیوں نہ ہو ) درست ہے، بشرطیکہ کل قیمت اور اور ادھار کی کل مدت  متعین کردی جائے، اور گاڑی  کسی سودی ادارے سے نہ خریدی جائے، نیز قسط کی ادائیگی میں تاخیر پر اضافی رقم ادا کرنے کی شرط نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144001200086
تاریخ اجراء :15-09-2018